سی ڈی اے مزدور یونین کے عہدیدران کا ٹکا خان کے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت

اتوار 13 نومبر 2016 19:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2016ء) سی ڈی اے مزدور یونین کے عہدیداران نے آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے تاحیات جنرل سیکرٹری ٹکا خان کے بھائی محمد یونس عباسی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ،اس سلسلے میں سی ڈی اے مزدور یونین کے مرکزی یونین آفس میں تعزیتی اجلاس منعقد ہواجس میں سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یسیٰن ،صدر اورنگزیب خان ،چیئرمین راجہ شاکر زمان کیانی سمیت دیگر عہدیداران نے شرکت کی اور اس موقع پر مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور تمام سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔

متعلقہ عنوان :