وزیر اعظم آزادکشمیر یورپی ممالک کے دورے کے بعد آج وطن واپس پہنچیں گے

اتوار 13 نومبر 2016 19:00

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2016ء) وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان یورپی ممالک کے ایک ہفتے کے دورے کے بعد آج وطن واپس پہنچیں گے آزادکشمیر میں مالی بحران کے باوجود بیرون ملک دورے پر سرکاری خزانے کو 50سے 60لاکھ کی پھکی تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان سمیت سینئر وزیر طارق فاروق ، پرنسپل سٹاف آفیسر مسعود الرحمن پریس سیکرٹری راجہ وسیم کے ہمرا ہ ایک ہفتے کے دورہ پر بلجیم سمیت دیگر ملکوں کا دورہ کیا جبکہ سرکاری نوٹفکیشن کے مطابق تین رکنی وفد یورپ کے دورے پر روانہ ہوئے درحقیقت یورپ کے لئے 4رکنی وفد نے دورے کئے جو آج وطن واپس پہنچیں گے جبکہ آزادکشمیر میں مالیاتی بحران کے باجود سرکاری خزانے کو 50سے 60لاکھ کی پھکی لگاد ی وفد کے تمام اخراجات سرکاری خزانے سے ادا کئے جائیں گے ۔