سابق امریکی سفارت کار کے روس کے سفر پر پابندی عائد

اتوار 13 نومبر 2016 19:00

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2016ء) روس میں امریکہ کے سابق سفارت کار مائیکل میکفال نے کہا ہے کہ ماسکو نے اٴْن کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔مائیکل میکفال 2012 سے 2014 تک روس میں امریکہ کے سفیر رہے۔ اٴْنھوں نے جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ’فیس بک‘ پر لکھا کہ صدر براک اوباما سے قریبی روابط کے سبب روس نے اٴْن کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کی۔

’’بتایا گیا کہ میں کریملن کی تعزیرات کی فہرست پر ہوں، کیوں کہ میرے اوباما سے قریبی روابط ہیں‘‘۔

(جاری ہے)

اٴْنھوں نے کہا کہ کرائمیا کے 2014 میں روس سے الحاق کے بعد بعض سینیئر روسی عہدیداروں پر امریکہ کے ویزے کے حصول پر پابندی کے جواب میں یہ اقدام اٹھایا گیا۔مائیکل میکفال کا کہنا تھا کہ اٴْنھیں اس پابندی کا تب علم ہوا جب اٴْنھوں نے دسمبر میں روس جانے کے لیے ویزے کی درخواست دی۔ اٴْن کا کہنا تھا کہ وہ صدارتی انتخابات میں ہلری کلنٹن کی کامیابی کی صورت میں وہاں کام کے سلسلے میں جانا چاہتے تھے۔میکفال جو اس وقت سٹیفورڈ یونیورسٹی میں پروفیسر ہیں، نے ’فیس بک‘ کے اپنے صفحے پر لکھا کہ وہ اٴْمید کرتے ہیں کہ اٴْن پر روس کے سفر کے لیے یہ پابندی ہمیشہ نہیں رہے گی۔

متعلقہ عنوان :