پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کو دورہ نیوزی لینڈ میں لگاتار تیسرے ایک روزہ میچ میں شکست کا سامنا کرناپڑا ،ْ میزبان ٹیم نے سیریز جیت لی

اتوار 13 نومبر 2016 18:50

لنکن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2016ء) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کو دورہ نیوزی لینڈ میں لگاتار تیسرے ایک روزہ میچ میں شکست کا سامنا کرناپڑا ہے ۔ میزبان ٹیم نی5 ایک روزہ میچوں کی سیریز اپنے نام کر لی ہے ۔

(جاری ہے)

لنکن میں کھیلے جانے والے سیریز کے تیسرے ون ڈے میچ میں پاکستان ویمن ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 263 رنز بنائے ۔ بسمہ معروف نے ناقابل شکست 91 رنز بنائے ، جویریہ خان نے 73 رنز کی اننگز کھیلی ۔جواب میں میزبان نیوز ی لینڈ نے 45 ویں اوور میں 2وکٹوں کے نقصان پر ہدف پورا کر لیا ۔ سیٹرٹ ویٹ نے 115 رنز ناٹ آئوٹ کی شاندار اننگز کھیلی ، بیٹس 74 رنز بنا کر آئوٹ ہو ئیں

متعلقہ عنوان :