تھائی لینڈ کیساتھ آزادانہ تجارتی معاہدہ بارے مذاکراتی ٹیم کو مختلف شعبوں کی مقامی صنعتوں کے تحفظات کو دور کرنا چاہیے ،ْخرم دستگیر خان
دنیا کے مارکیٹوں تک تجارتی رسائی کے لیے وزیراعظم کے وژن کے مطابق تجارتی ماحول آزادانہ بنایا جائے گا ،ْ وزیر تجارت
اتوار 13 نومبر 2016 18:50
(جاری ہے)
جس میں پاکستان کی 107ملین ڈالرز مالیتی برآمدات اور 845ملین ڈالرز کی درآمدات تھیں۔
اس وقت تھائی لینڈ کو جو اشیاء برآمد کی جاسکتی ہیں ان میں مچھلی، مچھلی کی تیار شدہ مصنوعات، خواتین کے لیے کاٹن فیبرکس کاغذ اور پیپر بورڈ، خام کپاس، سوتی دھاگہ ، چمڑا اور ادویات سازی کی مصنوعات ،طبی اور سرجیکل آلات کیمیائی عناصر اور مرکبات شامل ہیں۔ مذاکراتی ٹیم سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر تجارت نے کہا کہ تھائی لینڈ کے ساتھ آزادانہ تجارتی معاہدہ بارے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان پورے مشرقی ایشیائی خطہ کی مارکیٹ تک رسائی چاہتا ہے اور اسی خطہ میں پاکستان نے قبل ازیں ملائیشیا اور انڈونیشیا کے ساتھ آزادانہ تجارت کے معاہدے کیے ہیں۔ وزیر تجارت نے مذاکراتی ٹیم کو ہدایت کی کہ وہ مختلف شعبوں کی مقامی صنعتوں کے تحفظات دور کریں اور تھائی لینڈ کے ساتھ آزادانہ تجارتی معاہدہ کے مذاکرات کے موقع پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ساتھ مل کر کام کرتے ہوئے مشترکہ موقف اپنایا جائے ۔ قبل ازیں غیر ملکی تجارت(ایف ٹی ون) کے جوائنٹ سیکرٹری اور آزادانہ تجارتی معاہدہ بارے مذاکراتی ٹیم کے سربراہ تیمور تجمل نے اجلاس کو تھائی لینڈ کے ساتھ مذاکرات بارے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان تھائی لینڈ ٹریڈ مذاکراتی کمیٹیوں نے ستمبر2015ء سے لے کر اب تک مذاکرات کی4دور کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلہ میں کمیٹیوں نے اشیاء کی تجارت ، ان کے ماخذوں کے لیے قواعد،ٹیکنیکل رکاوٹوں ، سنیٹری ، فائیٹو سینٹری ، تجارتی تلافیوں ،کسٹمز کے طریقہ کار قانونی اور ادارہ جاتی امور پر غور و خوض کیا دوسرے مرحلہ میں سرمایہ کاری، حقوق ملکیت دانش ،سروسز میں تجارت اور مسابقت سے متعلقہ امور پر غور وخوض کیا گیا۔ قبل ازیں وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان سے پاکستان میں قبرص کے ہائی کمشنر ڈاکٹر اینڈ ریاس پی کائو زوپس نے ملاقات کی اور ان سے تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔ہائی کمشنر نے وزیر تجارت کو سرمایہ کاری مواقع بارے مذاکرات کے لیے وفد کے ہمراہ قبرص کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.