اقوام متحدہ کے ادارہ یونیسکو کی سربراہ کا چینی عجائب گھروں کی ترقی تعریف

اتوار 13 نومبر 2016 18:40

شین ڑن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 نومبر2016ء) اقوام متحدہ کی اعلیٰ اہلکار نے چینی عجائب گھر کی تعریف کی ہے اور کہا ہے کہ وہ عجائب گھروں کے بالخصوص اور چینی ثقافت سے بالعموم انتہائی متاثر ہوئی ہیں،اقوام متحدہ کے تعلیمی ،سائنسی اور ثقافتی ادارے (یونیسکو)کی ڈائریکٹر جنرل اینا بوقوا نے ان خیالات کا اظہار عجائب گھروں کے بارے میں یونیسکو کے اعلیٰ سطح کے فورم کے افتتاح کے موقع پر جو گذشتہ روز جنوب مغربی چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر شینزن میں اختتام پذیر ہوا کے موقع چینی خبر رساں ایجنسی شہنوا سے ایک انٹرویو میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ یہ انتہائی خوش کن امر ہے کہ ہم نے یہ کانفرنس شینز ن اور چین میں منعقد کی ہے کیونکہ چین میں چ4ہزار سے زائد عجائب گھر ہیں اور یہ ایک ایسی بات ہے جو ابھی مسلسل ترقی کر رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ عجائب گھروں کے کردار کے بارے میں کہیں زیادہ سوچ پائی جاتی ہے اور فورم کی کامیابی عجائب گھروں کے بارے میں جدید ویڑن دینے کیلئے مخصوص ہے،چین بھر میں عجائب گھروں کے اپنے دوروں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے انہیں طویل تاریخ کے ساتھ قدیم دونوںکا چین کا ملغوبہ اور انتہائی جدید اور انتہائی فعال قرار دیا۔(خ م)

متعلقہ عنوان :