روس نے بلیوں کے لیے بھی ٹینک بنا دیا۔ اب بلیوں کو کتوں سےڈرنے کی ضرورت نہیں

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 13 نومبر 2016 18:40

روس نے بلیوں کے لیے بھی ٹینک بنا دیا۔ اب بلیوں کو کتوں سےڈرنے کی ضرورت ..

روس کے T34 ٹینک کے بارے میں خیال تھا کہ یہ روسی فوج میں شامل ہونے والا نیا ٹینک ہوگا مگر حیرت انگیز طور پر یہ ٹینک روسی فوج کے لیے نہیں بلکہ روسی بلیوں کے لیے بنایا گیا ہے۔اس ٹینک کو ایک انجینئر ایوان وریاسو نے بنایا ہے۔ایوان نے اس ٹینک کو دو ماہ میں بنایا ہے۔

(جاری ہے)

ایوان کا کہنا ہے کہ اس ٹینک کے لیے اس نے دستیاب بہترین میٹریل استعمال کیا ہے۔ایوان نے سائبرین ٹائمز کو بتایا کہ میں ایک مزے کی چیز بناناچاہتا تھا، اس ٹینک کو ایک بچہ بھی دھکیل سکتا ہے اور بلی اس کے اندر آرام سے بیٹھ سکتی ہے۔ٹینک کی برجی چاروں طرف گھوم سکتی ہے اور اس کی بیرل اوپر اور نیچے بھی ہو سکتی ہے۔اس ٹینک کی قیمت تقریباً 180 پاؤنڈ ہے۔

روس نے بلیوں کے لیے بھی ٹینک بنا دیا۔ اب بلیوں کو کتوں سےڈرنے کی ضرورت ..

متعلقہ عنوان :