چین کے سب سے بڑے دریا یانگٹ ڑی کے دہانے پر ماحول بہتر ہوتاجارہا ہے

اتوار 13 نومبر 2016 18:40

ووہان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 نومبر2016ء) سروے سے پتا چلا ہے کہ چین کے سب سے بڑے دریا یانگٹ ڑی کے دہانے پر ماحول خاصہ بہتر ہوگیا ہے،جھیلیں پھیل رہی ہیں اور جنگلی حیات پھل پھول رہے ہیں۔چانگ جیانگ واٹر ریسورسز کمیٹی کے چانگ جیانگ ریور سائنٹیفک ریسرچ انسٹیوٹ نے رواں موسم گرما میں چنگ ہائی۔تبت سطح مرتفع کے وسط میں سروے کے نتائج کے تجزیہ کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا ہے۔

(جاری ہے)

انسٹیوٹ کی طرف سے کئے جانے والے متعدد سروے میں بتایا گیا ہے کہ علاقے میں جھیلیں بڑی ہوتی جارہی ہیں اور متعدد پودے اور جنگلی حیات میں گذشتہ دس برسوں میں اضافہ ہوا ہے۔یانگٹ ڑی کا دہانہ شان جیانگ یوآن (تین دریا?ں کا ملک)کا حصہ ہے،شان جیانگ یوآن دریائے یانگٹ ڑی ،دریائے زرد اور لان سنگ کے ممبوں کا مرکز ہے،کمزور ارضیاتی نظام کی وجہ سے سان جیانگ یوآن کو ایشیاء کا ’’ٹاور ‘‘ قرار دیا جاتا ہے۔(خ م)

متعلقہ عنوان :