چین قازقستان تجارتی سنٹر میں آنے والوں کی تعداد میں زبردست اضافہ

دنیاکے واحد کراس بارڈر فری ٹریڈ زون میں جائز پاسپورٹ یا پرمٹ رکھنے والوں کو آنے کی اجازت ہے

اتوار 13 نومبر 2016 18:40

ارمچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 نومبر2016ء) چین قازقستان تجارتی مرکز میں جنوری سے اکتوبر تک 4.24ملین افراد نے دورہ کیا جو کہ 44فیصد سالانہ اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

یہ بات مقامی بارڈر انسپیکشن اتھارٹیز نے بتائی ہے،شمالی مغربی چین کے سنکیانگ،یوغور خودمختار علاقے میں ہورگوس سٹی بارڈر چیک پوسٹ کے ایک اہلکار روئی فینگ نے بتایا کہ عروج کے وقت کے دوران ہورگوس میں چین قازقستان انٹرنیشنل بارڈر کوآپریشن سنٹر میں روزانہ 23ہزار افراد آئے،جس کی بنائ پر عملے کو تیز کسٹم کلیئرنس کرنی پڑی،5.28مربع کلومیٹر پر محیط یہ مرکز کراس بارڈر شاپنگ کیلئے مقام کے طور پر اپریل 2012میں کھولا گیا،اس میں 40سے زیادہ ڈیوٹی فری شاپس ہیں جہاں پر اومیگا اور گرساسی ویر ساسی جیسی پرتعیش مصنوعات فروخت کی جاتی ہیں،چینی حصہ جو کہ 3.43کلومیٹر پر محیط ہے،4ہزار سے زائد کمرشل خیموں کا گھر ہے۔

یہ مرکز دنیا کا واحد کراس بارڈر فری ٹریڈ زون ہے،اس میں جائز پاسپورٹ یا داخلے یا روانگی کے پرمٹوں کے حامل کسی بھی ملک کے افراد کو آنے کی اجازت ہے۔(خ م)

متعلقہ عنوان :