یورپی کمیشن نے چینی کمپنیوں کے مثبت تعاون کو نظر انداز کر کے اچھا نہیں کیا ، چین

اینٹی ڈمپنگ کے زریعے چینی کاروباری اداروں کے مفادات کو نقصان پہنچا یا گیا،یورپی یونین کی چینی سٹیل کی مصنوعات پر عائد عارضی اینٹی ڈمپنگ پر چینی وزراتِ تجارت کا ردِعمل

اتوار 13 نومبر 2016 18:40

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 نومبر2016ء) چین نے کہا ہے کہ یورپی کمیشن نے چینی کمپنیوں کے مثبت تعاون کو نظر انداز کر کے اچھا نہیں کیا ، چینی کاروباری اداروں کے مفادات کو نقصان پہنچا یا گیا۔

(جاری ہے)

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق یورپی کمیشن نے چین میں تیار سٹیل کی مصنوعات پر اینٹی ڈمپنگ کی تحقیق کا ابتدائی حکم نامہجاری کیا ہے جس پر چینی وزارت تجارت کے متعلقہ ذمے دار اہلکار نے کہا کہ چین حال ہی میں یورپی یونین کی طرف سے سٹیل کے شعبے میں پائی جانے والی تجارتی تحفظ پسندی کے رجحان پر بڑی توجہ اور فکر مند ی کا اظہار کرتا ہے، یورپی کمیشن نے چینی کمپنیوں کے مثبت تعاون کو نظر انداز کرکے غیر مساویانہ حکم نامہ دیا۔

اس سے چینی کاروباری اداروں کے مفادات کو نقصان پہنچا یا گیا۔چینی حکومت کو امید ہے کہ یورپی یونین ڈبلیو ٹی او کے متعلقہ قوانین و ضوابط پر سختی سے عمل درآمد اور احتیاتی تجارتی اقدامات کو غوروخوض کے بعد کرے گی۔ واضع رہے کہ گزشتہ روز یورپی کمیشن نے چین میں تیار کردہ ہموار سٹیل پائپ مصنوعات پر اینٹی ڈمپنگ کی تحقیق کا ابتدائی حکم نامہ دیا اور فیصلہ کیا کہ چھ ماہ کے لئے عارضی اینٹی ڈمپنگ کے اقدامات کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :