ترک سیکورٹی فورسز کا فوجی کاروائیوں کے دوران 100دہشتگردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

اتوار 13 نومبر 2016 18:40

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 نومبر2016ء) ترک سیکورٹی فورسز نے فوجی کاروائیوں کے دوران 100دہشتگردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک سیکورٹی فورسز کا دعویٰ ہے کہ ضلع تنجیلی میں حالیہ ایام میں فوجی کاروائیوں کے دوران ایک سو کے قریب دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ دہشت گردوں کی پناہ گاہوں اور بھاری تعداد میں اسلحہ کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

گورنر کے دفتر سے جاری کردہ اعلامیہ میں وضاحت کی گئی ہے کہ حالیہ ایام میں سیکورٹی قوتوں کی جانب سے شہر بھر میں کیے جانے والے کامیاب آپریشنز میں 100 کے لگ بھگ دہشت گردوں کو بے بس کر دیا گیا ہے۔اعلامیہ کے مطابق دہشت گردوں کی پناہ گاہوں اور بھاری تعداد میں اسلحہ کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔کامیاب کاروائیوں کے پیچھے مقامی عوام کے تعاون کا بھی بڑا ہاتھ ہونے کا ذکر کرنے والے اعلامیہ میں تنجیلی کی عوام کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :