نیوزی لینڈ میں 7.4 شدت کا زلزلہ،سونامی وارننگ جاری، جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی،پاکستانی کرکٹ ٹیم ہوٹل سے باہر آگئی،زلزلے کا مرکز کرائسٹ چرچ سے دور شمال مشرق 91 کلومیٹر ، گہرائی 11 کلومیٹر تھی، امریکی جیولیو جیکل سروے

اتوار 13 نومبر 2016 18:40

کراسٹ چرچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 نومبر2016ء) نیوزی لینڈ میں 7.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد حکام نے سونامی کی وارننگ جاری کر دی،عوام کو ساحلی علاقوں سے دور رہنے کی ہدایت ،زلزلے سے کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے،نیوزی لینڈ میں موجود پاکستانی کرکٹ ٹیم بھی ہوٹل سے باہر آگئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں 7.4 شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، حکام نے سونامی کی وارننگ جاری کر دی،عوام کو ساحلی علاقوں سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگ اپنے گھروں سے باہر آگئے جب کہ لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے کافی دیر تک زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے۔

(جاری ہے)

امریکی جیولیو جیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز کرائسٹ چرچ سے دور شمال مشرق 91 کلومیٹر اور گہرائی 11 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کے جھٹکوں کے باعث نیوزی لینڈ میں موجود پاکستانی کرکٹ ٹیم اور ویمن کرکٹ ٹیم کھلاڑی اپنے ہوٹل سے باہر آگئے۔مقامی میڈ یا کے مطابق زلزلے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر آگئے۔زلزلے کی شدت سے خوفزدہ ہو کر نیوزی لینڈ میں موجود پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اور مینجمنٹ بھی ہوٹل سے باہر نکل آئی۔کوہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت بہت زیادہ تھی لہذا اب آفٹر شاکس کاسلسلہ بھی جاری ہے۔واضح رہے کہ 2011میں بھی کرائسٹ چرچ میں6.3شدت کا زلزلہ آیا تھا جس کی وجہ سے 185افراد جاں بحق اور کئی عمارتیں منہدم ہو گئی تھیں۔