صدرممنون حسین کی قیادت میں ذیابیطس کے دن کے موقع پر ایوان صدر میں واک کا اہتمام
انسان اپنے طرزِ زندگی میں چندبنیادی تبدیلیاں لا کرذیابیطس اور بعض دیگر موذی امراض سے بچ سکتا ہے،عوام کو بہتر طرزِ زندگی کے بارے میں معلومات کی فراہمی کے لیے اس طرح کی سرگرمیاں نچلی اور دیہی سطح پر ہونی چاہیئں، صدر ممنون حسین کا شرکاء سے خطاب
اتوار 13 نومبر 2016 18:30
(جاری ہے)
انھوں نے کہا کہ تمام ادارے حکومت کے ساتھ ملک کر عوام کو بہتر سہولیات مہیا کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
صدر مملکت نے کہا کہ ذیابیطس ہی نہیں انسانی زندگی کو نقصان پہنچانے والے ہر مرض سے بچنے کے لیے خوراک کی اہمیت غیر معمولی ہے اس معاملے میں حکومت اپنا کردار اداکررہی ہے لیکن ہرفرد کا انفرادی کردار اس سے بھی زیادہ اہم ہے۔انھوں نے کہا کہ ان معاملات میں گھر کی تربیت بنیادی کردار ادا کرتی ہے لیکن بعض صورتوں میں یہ ضروری ہو جاتاہے کہ معاشرہ بھی اپنا کردار ادا کرے۔صدر مملکت نے اس موقع پر کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو شہید یونیورسٹی کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ انھوں نے تپ دق کے علاج سے متعلق مہم کی سربراہی بھی قبول کر لی ہے۔صدر مملکت نے اس موقع پر گوادر سی پورٹ کے افتتاح ہر قوم کو مبارک باد دی اور بتایا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کی تکمیل کے بعد پاکستان خطے کا اہم ملک بن جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ یہ منصوبہ حکومت یا کسی ایک جماعت کا منصوبہ نہیں ہے بلکہ یہ پوری قوم کا منصوبہ ہے جس سے بھرپور طریقے سے فائدہ اٹھانے کے لیے بدعنوانی کا خاتمہ نا گزیر ہے۔صدر مملکت نے اس موقع پر ذیا بیطس آگاہی کے علامتی رنگ کی روشنی جلائیں۔ یہ رنگ ذیا بیطس کے خلاف قومی عزم کے اظہار کا عکاس ہے۔صدر مملکت اس موقع پر واک کے شرکا میں گھل مل گئے۔وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹرطارق فضل چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پمز میں ذیا بیطس کے علاج کے لیے ایک جدید مرکز قائم کیا جائے گا۔اس موقع ڈنمارک کے سفیر اولے تھامسے اور ذوالفقار علی بھٹو شہید یونیورسٹی کے وائس چانسلر بھی موجود تھے جنھوں نے صدر مملکت کو واک سے متعلق آگاہ کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) انوارالحق کو عہدے سے ہٹا دیا
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.