مال روڈ پر احتجاجی مظاہروں پر پابندی زیر غور ہے : رانا ثناء اللہ

اتوار 13 نومبر 2016 18:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2016ء) صوبائی حکومت مال روڈ پر دھرنوں سے تنگ آگئی اور اب اس شاہراہ پر احتجاجی مظاہرے کرنے پر پابندی لگانے کے حوالے سے سنجیدگی سے غور کیا جانے لگا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنائ اللہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت لاہورکے مال روڈ پر احتجاجی مظاہروں پر مکمل پابندی عائدکرنے کیلئے سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں وزیرقانون پنجاب نے کہاکہ یہ اقدام ٹریفک میں خلل اور شہریوں کو درپیش مشکلات کے پیشِ نظرکیا جائے گا۔رانا ثنائ اللہ کاکہناتھاکہ ڈاکٹروں کے احتجاج کے دوران میڈیا کا کردار قابلِ تحسین رہاہے اور میڈیا کی جانب سے ڈاکٹروں کے احتجاج کے دوران عوامی مسائل کی صحیح تصویرپیش کی۔انکا کہنا تھا کہ مال روڈ پر دھرنوں سے نہ صرف ٹریفک کی راونی متاثر ہوتی ہے بلکہ اس سے لوگوں کی جانیں بھی ضائع ہوتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :