فرانس، کارریس دوران گاڑی کی ٹکر لگنے سے فری لانس فوٹو گرافر دم توڑ گیا

اتوار 13 نومبر 2016 18:21

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2016ء) کورسیکا میں میری ای ماشجا آٹو موبائل ریلی کے دوران ایک کار کی ٹکر لگنے سے ایک فری لانس فوٹو گرافر دم توڑ گیا،یہ بات مقامی استغاثہ ایرک بوئیلارڈ نے گزشتہ روز کہی۔واقعہ کے بعد ریس کو فوری طور پر روک دیا گیا۔

(جاری ہے)

ہلاک ہونے والے فوٹو گرافر کی شناخت49سالہ کورسیکن سٹیفن گیراؤڈی کے طور پر کی گئی ہے جو تیز رفتار کار کی ٹکر لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

استغاثہ کے مطابق فوٹوگرافر اس جگہ پر موجود تھا جہاں عام لوگوں کو جانے کی اجازت نہیں تھی۔واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ڈرائیور اور اس کے شریک ڈرائیور دونوں کو صدمہ پہنچنے کی وجہ سے ایجیکیو میں ہسپتال لے جایا گیا ہے۔بحیرہ روم کے جزیرہ پر ہونے والی ریس میں140کے قریب ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :