ہوبارٹ میں بارش، جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے مابین ٹیسٹ میچ میں دوسرے روز کھیل ممکن نہیں ہوسکا

اتوار 13 نومبر 2016 18:21

ہوبارٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2016ء) جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان اتوار کو ہوبارٹ میں جاری ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز مسلسل بارش کی وجہ سے بغیر کوئی گیند کرائے میچ ترک کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

میچ ایمپائرز نے مقامی وقت کے مطابق بعد دوپہر دوبجے پچ کا معائنہ کیا اور کھیل ختم کرنے کا فیصلہ کیا،باقی تین روز کا کھیل تیس منٹ پہلے شروع ہوگا۔جنوبی افریقہ کو آسٹریلیا کو85 رنز کے سکور پر آؤٹ کرنے کے بعد پہلی اننگر میں86رنز کی برتری حاصل ہے۔جنوبی افریقہ نے کھیل کا وقت ختم ہونے پر پانچ وکٹوں کے نقصان پر171رنز سکور کئے تھے۔ٹمپا بیووما پیر کو38جبکہ کوونٹن ڈی کوک 28رنز کے سکور پر کھیل کا دوبارہ آغاز کریں گے۔