فرانس، ملک میں ہنگامی حالات میں توسیع کا عندیہ

اتوار 13 نومبر 2016 18:21

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2016ء) فرانس نے کہا ہے کہ گذشتہ سال پیرس میں دہشتگردوں کے حملوں کے بعد نافذ کی جانے والی ہنگامی صورتحال کی مدت میں توسیع کی جا سکتی ہے۔اس ہنگامی صورتحال کے تحت پولیس کے تلاش اور نظر بندی کے اختیارات میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

(جاری ہے)

معروف غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق فرانسیسی وزیر اعظم مینوئل والس نے کہاہے کہ ’آنے والے انتخابات میں بہت جگہ عوامی اجلاس ہوں گے اور ہمیں اپنی جمہوریت کو بچانے کے لیے ان اقدام کی ضرورت ہوگی۔‘خیال رہے کہ اس سے قبل فرانس میں جاری ہنگامی صورتحال میں جولائی میں چھ ماہ کی توسیع کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :