سیکورٹی وجوہات، کابل میں امریکی سفارت خانہ عارضی طور پر بند

اتوار 13 نومبر 2016 18:21

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2016ء) افغانستان کے دارالحکومت میں کابل میں امریکی سفارت خانے کو سکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر بند کر دیا گیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سفارتخانے کو بند کرنے کی بظاہر وجہ مزار شریف میں جرمن قونصل خانے اور بگرام پر حملہ خیال کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سفارت خانے کی بندش عارضی بتائی گئی ہے اور اس دوران مزید سخت احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔

ہفتہ بارہ اکتوبر کو افغانستان میں امریکا کے سب سے بڑے فوجی ایئر بیس پر طالبان کے خودکش حملے میں چار افراد ہلاک جبکہ چودہ زخمی ہو گئے تھے۔ امریکی فوج کے مطابق بگرام پر کیے گئے حملے میں ہلاک ہونے والے تمام امریکی تھے۔ جمعرات دس نومبر کو مزار شریف میں جرمن قونصل خانے پر حملے میں چھ افراد ہلاک اور 128 د?گر زخمی ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :