جنوبی کوریائی صدر کو ’ سیاسی سازباز کے اسکینڈل‘ کا سامنا

اتوار 13 نومبر 2016 18:21

سئیول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2016ء)جنوبی کوریا میں صدر پارک گیون ہئی کو شدید سیاسی بحران کا سامنا ہے۔ بحران کی ابتداء پر صدر نے اپنی کابینہ اور صدارتی انتظامیہ میں خاصی بڑی اکھاڑ پچھاڑ بھی کی تھی لیکن وہ اپنی عوام کی خفگی دور کرنے سے قاصر دکھائی دیتی ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کے دفتر استغاثہ نے واضح کیا ہے کہ سیاسی جوڑ توڑ اور کرپشن اسکینڈل کے تناظر میں خاتون صدر پارک گون ہًے سے ابتدائی پوچھ گچھ کا امکان ہے۔

دفتر استغاثہ نے اس سلسلے میں ایک درخواستی نوٹ صدر کے دفتر کو روانہ کر دیا ہے۔ ابھی اس درخواست کا جواب نہیں دیا گیا ہے اور نہ ہی کوئی ردعمل ظاہر کیا گیا ہے۔دوسری جانب اِس کرپشن اسکینڈل کے تناظر میں صدر ہًے پر عوامی دباؤ بڑھ رہا ہے کہ وہ مستعفی ہو جائیں۔ ان کے خلاف عوامی سطح پر بڑے پیمانے پر مطاہرے ہورہے ہیں۔