ایران، سپریم لیڈر کے مندوب کی اصلاح پسندوں پر کڑی تنقید

اتوار 13 نومبر 2016 18:20

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2016ء) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے ایک مندوب خاص نے ایران کے اصلاح پسندوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں ہیلری کلنٹن کی شکست پراصلاح پسندوں کوبہت دکھ پہنچا ہے۔ وہ ایسے غم سے نڈھال ہیں جیسے ان کا کوئی پیارا ان سے چھن گیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شریعت مداری کا اشارہ امریکی صدر کے اس کردار کی جانب تھا جس میں انہوں نے ایران کے اصلاح پسندوں کو جوہری پروگرام پر کامیاب معاہدہ کرانے، ایران کو بحرانوں سے بچانے میں مدد دینے، عرب خطے میں ایران کے توسیع پسندانہ عزائم میں مدد کرنے اور خطے اور پوری دنیا میں دہشت گردی کی ایرانی حمایت کو نظر انداز کردیاتھا۔

متعلقہ عنوان :