چکوال، میونسپل کمیٹی چکوال میںدو ورکرز اور دو اقلیتی نشستوں پر مقابلہ مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے درمیان

اتوار 13 نومبر 2016 18:10

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2016ء) میونسپل کمیٹی چکوال میںدو ورکرز اور دو اقلیتی نشستوں پر مقابلہ مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے درمیان ہے۔ دو اقلیتی نشستوں پر مسلم لیگ ن کے آصف مسیح اور سلامت مسیح گل میدان میں ہیں جبکہ مقابلے میں پی ٹی آئی نے ناصر گل کو اتارا ہے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن کو37میں سے 30ممبران کی حمایت حاصل ہے جبکہ پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے پاس سات ممبرز ہیں۔

17نومبرکو ان دو نشستوں پر پولنگ ہوگی۔ مسلم لیگ ن کی کامیابی کے امکانات100فیصد ہیں۔ ایک یوتھ نشست پر مسلم لیگ ن کے انیق افتخار پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔ جبکہ دو ورکرز نشستوں پر مسلم لیگ ن کے خواجہ خاور حنیف اور سلطان سکندر اعوان میدان میں ہیں۔ پی ٹی آئی نے محمد رفیع کو ٹکٹ دیا ہے یہاں پر بھی مقابلہ یکطرفہ ہے۔

متعلقہ عنوان :