کلر کہار ریسٹ ہائوس میں بزرگ مسلم لیگی رہنما ملک اسلم سیتھی کی صدارت میں ہونے والا اجلاس بلا نتیجہ ختم

کسان نشست پر ملک سلیم اقبال اور سردار ممتاز ٹمن دونوں میں سے کوئی بھی پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں

اتوار 13 نومبر 2016 18:10

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2016ء)کلر کہار ریسٹ ہائوس میں بزرگ مسلم لیگی رہنما ملک اسلم سیتھی کی صدارت میں ہونے والا اجلاس بلا نتیجہ ختم ہوگیا۔ کسان نشست پر ملک سلیم اقبال اور سردار ممتاز ٹمن دونوں میں سے کوئی بھی پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں۔ ملک اسلم سیتھی نے پارٹی کی ہائی کمان کا پیغام تمام پارلیمنٹرینز کوپہنچایا اور بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی خواہش ہے کہ ضلع کونسل چکوال کے الیکشن میں خوشبو آنی چاہیے اور پارلیمنٹرینز کی آپس کی لڑائی کسی طور پر بھی درست نہیں۔

بہرحال اسلم سیتھی پیر کے روز بھی آخری کوشش کریں گے۔ضلع کونسل چکوال کی ٹیکنوکریٹ اور کسان نشستوں کا معاملہ وزیر اعلیٰ پنجاب تک جا پہنچا وزیر اعلیٰ پنجاب کی مشاورتی کمیٹی نے اس ضمن میں ضلع چکوال کے پارلیمنٹرینز کے ساتھ ویڈیو لنک پر گفتگو کی ۔

(جاری ہے)

معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب ملک سلیم اقبال نے کمیٹی کو بتایا کہ مسلم لیگ ق کے پانچ ممبران کی حمایت ایم این اے سردار ممتاز ٹمن نے حاصل کر رکھی ہے اور اس کے بدلے میں سردار ممتاز ٹمن میں ٹیکنو کریٹ کی نشست پر جہاں مسلم لیگ ق کا امیدوار مسلم لیگ ن کے مقابلے میں ہے اس کو ووٹ دینے کا کہا ہے جس کے نتیجے میں مسلم لیگ ن کے امیدوار کو عجیب و غریب صورتحال کا سامنا ہے کمیٹی نے اس صورتحال پر سردار ممتاز ٹمن پر واضع کیا کہ آپ مسلم لیگ ق کے ووٹ ضرور لیں مگر مسلم لیگ کا کوئی ووٹ مسلم لیگ ق کے پا س نہیں جانا چاہیے ۔

اس دوران سلطان حیدر نے ملک سلیم رضا امیدوار مسلم لیگ ن کسان نشست کے بارے میں بتایا کہ تحصیل چکوال ، چوآ اور کلرکہار کے چیئرمین جنہوں نے سلیم رضا کو ووٹ دینا ہے مگر اب مسلم لیگ کے چیئرمین تحصیل تلہ گنگ کے آزاد امیدواروں کو ووٹ دینے کے وعدے کر رہے ہیں جس کے نتیجے میں ملک سلیم رضا کے ہارنے کے امکانات ہیں اس ضمن میں بزرگ مسلم لیگی راہنما ملک اسلم سیتھی کو ہدایت کی گئی ہے کہ۔

ادھر معلوم ہو اہے کہ حافظ عمار یاسر اور پاکستان تحریک انصاف کے راہنما راجہ یاسر سرفراز کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے جس میں دونوں راہنمائوں نے اتفاقی طور پر طے کیا کہ موجودہ ضلع کونسل کے علاوہ دیگر تمام معاملات میں مسلم لیگ ن کی بھر پو راپوزیشن کی جائے گی اور ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کیا جائے گا ۔ معلوم ہوا ہے کہ پی ٹی آئی نیاپنے پانچ ووٹ سردار ممتاز ٹمن کے امیدوار اقرار حیدر کو دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے نتیجے میں اقرار حیدر کی پوزیشن مضبوط ہو گئی ہے جبکہ ملک سلیم اقبال کے درس راست ملک فیروز خان کو چکوال کی طرف سے ووٹ نہ ملے تو ان کی شکست کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں ۔