چین اور ترکی کے صدر کی پاکستان آمد اور انکی تقریبات کا بائیکاٹ کرنا پی ٹی آئی کا فیصلہ بہت ہے، اعجاز الحق

سی پیک کا منصوبہ دنیا کا بہترین مثالی منصوبہ ، پاکستان اور چین سمیت خطے بھر کو فائدہ پہنچے گا، سربراہ مسلم لیگ ن ضیاء

اتوار 13 نومبر 2016 18:10

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2016ء) مسلم لیگ ن ضیاء کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر محمد اعجاز الحق نے کہا ہے کہ چین اور ترکی کے صدر کی پاکستان آمد اور انکی تقریبات کا بائیکاٹ کرنا پی۔ٹی۔آئی کا بہت غلط فیصلہ ہے۔ سیاسی جماعتوں کو اپنی لڑائی پارلیمنٹ اور جماعتوں تک محدود رکھنی چاہئے ۔جہاں ملکی سالمیت اور ترقی کے بات ہو وہاں سب کو اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز بحرین کے دورہ سے واپسی پر حافظ آباد کے صحافیوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اعجاز الحق نے مزید کہا کہ پی۔ٹی۔آئی کے دھرنے کیوجہ سے ماضی میں بھی ترکی کے صدر کا دورہ پاکستان ملتوی ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سی۔پیک کا منصوبہ دنیا کا ایک بہترین مثالی منصوبہ ہے اس سے نہ صرف پاکستان اور چین بلکہ پورے خطے کو فائدہ پہنچے گا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارت را کے زریعے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لئے دھشت گردی کی کاروائیاں کروارہا ہے پاکستانی حکومت کو چاہئے کہ وہ بھارت کے مخالف جو شواہد ہیں انہیں بین الاقوامی سطح پر سامنے لائے۔