ْپی ٹی آئی کی جانب وزیر اعظم پر پاناما لیکس ایشو جھوٹا اور بے بنیاد ہے ،سائرہ افضل تارڑ

اللہ تعالیٰ نے وزیر اعظم اور انکے خاندان کو عوام کی عدالت میں سرخرو کیا ہے ، وزیر مملکت برائے صحت عوام صرف اور صرف ترقی اور خوشحالی چاہتی ہے اور مسلم لیگ ن اپنے اقتدار کے پہلے روز سے ہی اس ملک و قوم کی ترقی ،خوشحالی اور روش مستقبل کے لئے کوشاں ہے ،میڈیا سے گفتگو

اتوار 13 نومبر 2016 18:10

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2016ء) وزیر مملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب وزیر اعظم پر پاناما لیکس ایشو جھوٹا اور بے بنیاد ہے ،اللہ تعالیٰ نے وزیر اعظم اور انکے خاندان کو عوام کی عدالت میں سرخرو کیا ہے اور اب انشاء اللہ ملک کی سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ سے بھی سر خرو اور باعزت بری ہونگے۔

ہمارے مخالفین نے مسلم لیگ ن کی قیادت پر جھوٹے،بے بنیاد اور غلط الزامات لگا کر ملک کو یرغمال بنانے کی کوشش کی لیکن عوام اب انکے ایسے کسی بھی دھوکے فریب میں آنے والی نہیں،عوام صرف اور صرف ترقی اور خوشحالی چاہتی ہے اور مسلم لیگ ن اپنے اقتدار کے پہلے روز سے ہی اس ملک و قوم کی ترقی ،خوشحالی اور روش مستقبل کے لئے کوشاں ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار وزیر مملکت نے برائے صحت سائرہ افضل تارڑ نے اپنی رہائش گاہ کولو تارڑ پر یونین کونسلوں کے نومنتخب چیئر مینوں اور وائس چیئر مینوں سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

سابق وفاقی پارلیمانی سیکریٹری چودھری افضل حسین تارڑ،ایم این اے میاں شاہد حسین بھٹی، نو منتخب چیئر مین یونین کونسلز چودھر ی محمد بخش تارڑ،رائے قمر الزماں کھرل،عابد احسان چٹھہ ،سابق ایم پی اے چودھری سرفراز احمد بھٹی،مسلم لیگی رہنماء خالد محمود بٹ،شہباز احمد ایڈووکیٹ،رائے غضنفر علی کھرل،بشارت رضا بٹ،چودھری ریاض احمد تارڑ سمیت ضلع بھر کے مسلم لیگی چیئر مین اور وائس چیئر مینوں نے شرکت کی ۔

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ کہ اس سے پہلے بھی جب پی ٹی آئی والوں نے انتخابات میں دھاندلی کا شور مچایا لیکن سپریم کورٹ نے ان کے ان تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں کوئی دھاندلی نہیں ہوئی ،وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ اب وفاقی وزیر خواجہ آصف کی سیٹ کا بھی فیصلہ آ چکا ہے اور اب عمران خان مسلم لیگ ن بارے کوئی نیا بے بنیاد اسکینڈل ڈھونڈ رہے ہیںان کی ایک ایک بات جھوٹ ثابت ہو رہی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبہ ملکی ترقی میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گا اب ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے ،بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم ہو رہی ہے ،نے روز گار نوجوانوں کو باعزت روززگار فراہم کیا جا رہا ہے انکا کہنا تھا کہ تقری کا یہ سفر اگر اسی رفتار سے جاری رہا تو انشاء اللہ پاکستان بہت جلد ایشیاء کا ٹائیگر بنے گا۔

انکا کہنا تھا کہ مسلم لیگ 2018ء کے عام انتخابات میں بھی کامیابی حاصل کریگی اور اس کامیابی کے پیچھے کوئی راکٹ سائنس نہیں بلکہ عوام کی خدمت اور ملکی تعمیرو قتری کا مشن ہے جو میاں نواز شریف کی کامیابی کی بنیاد ہے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی پارلیمانی سکیرٹری چو دھری افضل حسین تارڑ کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ حافظ آباد میں ضلعی،تحصیل،میونسپل اور یونین کونسلوں میں مسلم لیگ ن کے ہی امیداوار کامیاب ہونگے اور مخالفین کو منہ کی کھانا پڑے گی۔

اُنہوں نے کہا کہ ہماری جماعت کے ناراض اراکین بھی ہمارے ساتھی ہیں ان سے اصولوں اور حقیقت کی بنیاد پر بات چیت ہو سکتی ہے ۔اس موقع پر یو سی چیئر مینوں اور وائس چیئر مینوں نے بزرگ سیاستدان چودھری افضل حسین تارڑ کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی ۔