سکستھ روڈ چوک کے اطراف میں فٹ پاتھوں سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے

اتوار 13 نومبر 2016 18:00

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2016ء)رفاہی تنظیم الاخوت کے صدر ثناء اللہ اخترنے کہا ہی کہ ٹی ایم اے راولپنڈی کی انتظامیہ سکستھ روڈ چوک کے اطراف میں سڑکوں پر فٹ پاتھوں سے تجاوزات ہٹانے کے اقدامات کرے جن کی وجہ سے پیدل افراد کو ٖ آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا ر ہتا ہے - انہوں نے یہ مطالبہ تنظیم کے ایک اجلاس میں کیا جس میں نثار چوہدری ، ابوعزیر، محمدطارق علی ، ظفر اقبال ، محمدعارف سعید بٹ ، کامران نذیر، راجہ مشتاق ، بلال بٹ اور ڈاکٹر نیاز اکمل نے شریک تھے - انہوں نے کہا کہ مذکورہ چوک کے ارد گرد بعض کمرشل پلازوں نے اپنے سامنے پارکنگ کے لیے مخصوص جگہوں کے ارد گرد باڑ لگا کر پیدل چلنے والوں کے لیے رکاوٹیںکھری کی ہوئی ہیںجبکہ دوسری نواحی سڑکوں پر فٹ پاتھوں پر چھابہ فروشوں نے قبضہ جما رکھا ہے یا موٹر سائیکلوں کی پارکنگ کر کے پیدل گزرنا دشوار کر دیا گیا ہی- انہوں نے مذکورہ علاقے کا سروے کرانے کے بعد فٹ پاتھوںپر سے تجاویزات ہٹائے جانے کے موثر اقدامات کئے جائیں -