نئے فنکاروں کومواقع کی فراہمی آرٹس کونسل کا فرض ہے ،وقار احمد

ورائٹی پروگرام ’’اُبھرتے ہوئے رنگ میوزک کے سنگ ‘‘میں فنکاروں کی شاندارپرفارمنس

اتوار 13 نومبر 2016 18:00

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2016ء)راولپنڈی آرٹس کونسل اورکلچرتھیٹرکے اشتراک سے ’’اُبھرتے ہوئے رنگ میوزک کے سنگ ‘‘کے نام سے منعقدہ ورائٹی پروگرام میں معروف فنکاروں نے شاندارپرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔لائبہ علی ،ریحا یوسف، عمران رشدی، شہزادپپونے اینکرزپرسن کے فرائض انجام دیے۔

(جاری ہے)

معروف فنکارنعیم ببا،عمران رشدی اورشہزادپپونے ون مین شوکے ذریعے شرکاء کو محظوظ کیا جبکہ معروف گلوکار نویدعلوی، زاہدشاہ، عمران مانی، رُباب ،حانیہ شاہ اوردیگرفنکاروں نے خوبصورت آوازسے اپنی پرفارمنس کا جادوجگایا۔

اس موقع پرریذیڈنٹ ڈائریکٹروقاراحمدنے کہاکہ نئے اوراُبھرتے ہوئے فنکاروں کوپلیٹ فارم مہیاکرنا آرٹس کونسل کے فرائض میں شامل ہے تاکہ وہ بھی اپنی صلاحتیں دوسروں تک پہنچا سکیں۔انھوں نے کہا کہ راولپنڈی آرٹس کونسل ڈرامہ، فنون لطیفہ، میوزک اورادب کے فروغ کے لیے تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے۔