شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پر سکیورٹی کے غیر معمولی اقدامات یقینی بنائے جائیں، آئی جی سندھ

اتوار 13 نومبر 2016 17:40

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2016ء) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے پولیس کو ہدایات جاری کی ہیں کہ شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس کی تین روزہ تقریبات کے موقع پر تمام تر حفاظتی اقدامات کو انتہائی ٹھوس اور غیر معمولی بنایا جائے اور اس سلسلے میں درگاہ سے متصل تجاوزات کو ختم کرنے کے لئے منتظمین/متعلقہ ادارے سے ہر ممکن تعاون کیا جائے۔

اتوار کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ عقیدت مندوں، زائرین اور دیگر شہریوں کی ممکنہ کثیر تعداد میں شرکت کے پیش نظر درگاہ کے اندرونی حصوں، اطراف اور درگاہ کے مرکزی راستوں پر سادہ لباس اور باوردی پولیس اہلکاروں کی تعیناتی سمیت پولیس گشت، اسنیپ چیکنگ، پکٹنگ، کڑی نگرانی وناکہ بندی کے مجموعی اقدامات کو بھی مربوط اور مؤثر بنایا جائے۔

(جاری ہے)

آئی جی سندھ نے کہا کہ درگاہ کے اندرونی وبیرونی احاطوں کے ساتھ ساتھ اطراف کی ٹیکنیکل سوئپنگ، اسکیننگ اور کلیئرنس کے علاوہ گاڑیوں کی پارکنگ کو ناصرف مناسب فاصلوں پر رکھنے بلکہ پارکنگ ایریاز کی کڑی نگرانی کے لئے بھی ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ عرس کی تقریبات میں شرکت کے لئے جانے والے قافلوں کو تمام تھانہ جات کی سطح پر مربوط رابطوں کے تحت سکیورٹی کے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔ آئی جی سندھ نے مزید کہا کہ تمام مساجد، امام بارگاہوں، مزارات/درگاہوں سمیت اقلیتی برادری کے مذہبی مقامات، پبلک مقامات، اہم سرکاری و غیر سرکاری عمارتوں، دفاتر وغیرہ کے لئے سکیورٹی کے جاری اقدامات کو مزید ٹھوس اور مربوط بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :