امریکہ میں سرطان کے 40 فیصد کیسوں کا تعلق سگریٹ نوشی کرنے والوںسے ہے، سرکاری رپورٹ

اتوار 13 نومبر 2016 17:40

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2016ء) امریکہ میں سگریٹ پینے والوںکی تعداد میں خاطر خواہ کمی آئی ہے اور اس وقت سگریٹ پینے کی شرح کم ترین سطح پر ہے تاہم اس کے باوجود سرطان لاحق ہونے کے 40 فیصد کیسوں کا تعلق سگریٹ نوشی کرنے والوںسے ہے اتوار کو ذرائع ابلاغ نے امریکی حکومت کی طرف سے جاری رپورٹ کے حوالہ سے بتایا کہ سال 2009 سے لے کر 2013 کے دوران ہرسال660000 افراد میںسرطان کی تشخیص ہوئی اور سگریٹ نوشی کرنے والے ان افراد میں سے 343000 افراد سرطان سے ہلاک ہوئے ۔

امراض پر قابو پانے والے امریکی مرکز یو ایس ( سی ڈٰ سی ) کے مطابق سگریٹ نوشی سے محض پھیپھڑوں کا ہی سرطان لاحق نہیںہوتا بلکہ سگریٹ نوشی منہ ، معدے ، گردوں ، مثانے ، بڑی آنت اور گلے کے سرطان کا باعث بھیی بنتی ہے ۔

(جاری ہے)

سی ڈی سی کے ڈائریکٹر ٹوم فرائیڈن نے بتایا کہ اس وقت قامریکہ میں سگریٹ نوشی کرنے والوں کی تعداد 36 ملیئن ہے ۔ سگریٹ نوشی ترک نہ کرنے والے ان افراد میں سے نصف سگریٹ نوشی کے باعث ہونے والے امراض کا شکار ہو جاتے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ امریکہ میں سگریٹ نوشی ترک کرنے والوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہواہے جس کی وجہ سے ہم 1990 ء سے لے کر اب تک سگریٹ نوشی سے متعلقہ سرطان سے ہونے والی 13 لاکھ اموات سے بچائو میں کامیاب رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :