نوشہرہ میں پیراگلائڈنگ مقابلوں کا اغاز ہوگیا

خاتون سمیت 20پیراگلائیڈنگ نے مقابلوں میں حصہ لیا پیرا گلائیڈرز کا ایک سو پچاس میٹر کی کی بلندی سے چلانگ لگا کر اپنے فن کا مظاہرہ

اتوار 13 نومبر 2016 17:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2016ء)نوشہرہ میں پیراگلائڈنگ مقابلوں کا اغاز ہوگیاہے،خاتون سمیت 20پیراگلائیڈنگ نے مقابلوں میں حصہ لیا۔ پیرا گلائیڈرز نے ایک سو پچاس میٹر کی کی بلندی سے چلانگ لگا کر اپنے فن کا مظاہرہ کیا نوشہرہ کے علاقہ اکوڑہ خٹک میںنجی پیراگلائڈنگ کلب کے زیر اہتمام پیراگلائڈنگ مقابلوں کا انعقاد کیا گیا ۔

پہلے روز بیس پیرا گلائیڈرز نے مقابلے میں حصہ لیتے ہوئے ایک سو پچاس فٹ کی بلندی سے جمپ لگایا۔

(جاری ہے)

مقابلے میں خاتون نے بھی پیرا گلائیڈنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا۔ بے نظیر اعوان نے تین سو فٹ کی بلندی سے جمپ کی۔۔ خاتون پیراگلائیڈر کاکہنا تھا کہ جمپ لگانے کا تجربہ خاصہ دلچسپ رہا،انہوں نے کہا کہ دیگر خواتین کو بھی اس کھیل کی طرف آنا چاہیئے،اس موقع پر آگنائزر کا کہنا تھا کہ مسقتبل میں اس قسم کے مقابلوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ جبکہ صوبے میں لوگوں کو پیرا گلائڈنگ کی ٹرینگ دی جائے گی۔پیراگلائیڈنگ مقابلے ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے منعقد کئے گئے ہیں،نوجوانوں کوٹرینڈپیراگلائیڈرز پیرگلائیڈنگ سکھائیںگے،