شاہ نورانی دھماکے میں جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمی افراد کے کراچی منتقل کرنے کا سلسلہ مکمل

اتوار 13 نومبر 2016 17:30

کوئٹہ+کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2016ء) شاہ نورانی دھماکے میں جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمی افراد کے کراچی منتقل کرنے کا سلسلہ مکمل ہوگیا ۔ سول ہسپتال کراچی لائی گئی 14 لاشیں شناخت کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئیں ہیں۔سینئر ایم ایل او سول اسپتال کرار عباسی کا کہنا ہے کہ اب تک 36لاشیں سول سپتال لائی جا چکی ہیں۔

14 جاں بحق افراد کی لاشوں کو شناخت کے بعد لواحیقن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

42زخمیوں کو بھی سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ وزیر صحت سندھ سکندر میندرو نے سول اسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی۔ انہوں نے اسپتال عملے کو زخمیوں کو بہتر طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔دوسری جانب سول اسپتال حب میں 2 لاشیں اور 13 زخمی منتقل کر دیئے گئے ہیں۔ ایدھی فاونڈیشن کے فیصل ایدھی کا کہنا ہے کہ شاہ نورانی سے باقی لاشیں اور زخمی افراد کی منتقلی کے لئے ریسکیو کارراوئیاں جاری ہیں۔ راستے دشوار ہونے کے باعث ریسکیو کارروائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔