کوئٹہ ،قلات سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں سردی بڑھ گئی

قلات میں درجہ حرارت منفی 4تک گرگیا ،ْکراچی میں بھی رات میں موسم سرد ہونے لگا

اتوار 13 نومبر 2016 17:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2016ء) کوئٹہ ،قلات سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں سردی بڑھ گئی، قلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4تک گرگیاجبکہ کراچی میں بھی رات میں موسم سرد ہونے لگا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ اور ملحقہ علاقوں میں موسم سرد اور خشک ہے،وادی میں کم سے کم درجہ حرارت میں کمی آئی ہے ،کوئٹہ میں صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

صبح اور رات کے وقت شہر اور نواحی علاقوں میں موسم زیادہ سرد ہوجاتا ہے،ایسے میں گرم ملبوسات اور گیس ہیٹروں کے استعمال میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وادی میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ادھر کراچی میں کوئٹہ کی ہوائیں چلنے لگیں، رات کو موسم سردہونے لگا، شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :