کوئٹہ سے پیر غائب پکنک منانے کیلئے آنے والا نوجوان پانی کی موجوں کی نذر ہو گیا نعش گھر میں پہنچتے ہی کہرام مچ گیا

اتوار 13 نومبر 2016 17:30

مچھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2016ء) کوئٹہ سے پیر غائب پکنک منانے کے لئے آنے والا نوجوان پانی کی بے رحم موجوں کی نذر ہو گیا نعش گھر میں پہنچتے ہی کہرام مچ گیا تفصیلات کے مطابق اتوار کی صبح کوئٹہ سے پیر غائب بولان پکنک منانے کے لئے آنے والا نوجوان شاکر ولد گل حسن نہاتے ہوئے گہرے پانی میں چلا گیا تیراکی نہ آنے کی وجہ سے ڈوب کر جان بحق ہو گیا واضع رہے کہ مذکورہ پکنک پوائنٹ کے گہرے پانی نے متعدد نوجوانوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے باوجود اسکے انتظامیہ کی جانب سے کوئی پابندی نہیں لگائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :