جماعت اسلامی خیبرپختونخوا کا قومی اقتصادی راہداری منصوبے پر پندرہ نومبر کو صوبائی سطح پر کل جماعتی کانفرنس بلانے کااعلان

اتوار 13 نومبر 2016 17:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2016ء) جماعت اسلامی خیبرپختونخوا نے قومی اقتصادی راہداری منصوبے پر پندرہ نومبر کو صوبائی سطح پر کل جماعتی کانفرنس بلانے کااعلان کردیا جماعت اسلامی خیبرپختونخوا کے صوبائی امیر مشتاق احمد نے مرکز اسلامی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پندرہ نومبر کو خیبرپختونخوا کے تمام سیاسی جماعتوں پر مشتمل اے پی سی بلانے کا اعلان کیا ۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ سی پیک میں خیبرپختونخوا کوحصہ نہ دینااحساس محرومی کاباعث بنے گا۔ صوبائی امیر کا کہنا تھا کہ وفاق سی پیک کو متنازعہ نہ بنائے۔ انہوں نے بتایا مغربی روٹ پر تاحال تعمیری کام شروع نہیں ہوا ہے۔ کل جماعتی کانفرنس میں سی پیک کے مشرقی، مغربی اور مرکزی روٹ پر بات کی جائے گی۔ مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ شاہ نورانی درگاہ پرحملہ سی پیک پرحملہ ہے۔