صوابی ،ْگلشن آباد مانیری پایاں میں فری چلڈرن میڈیکل کیمپ کا انعقاد

اتوار 13 نومبر 2016 17:00

صوابی۔13نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2016ء)الخیر ویلفیئر آرگنائزیشن مانیری بالا صوابی اور اتحاد ویلفیئر آرگنائزیشن مانیری پایاں صوابی نے مشترکہ طورپر گلشن آباد مانیری پایاں میں فری چلڈرن میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جس میں ڈاکٹر سادس خان، ڈاکٹر لطیف خان اور ڈاکٹر رائد خان نے علاقہ گلشن آباد مانیری پایاں کے سینکڑوں مریض بچوں کا مفت معائنہ کیا اس کے علاوہ میڈیکل ٹیکنیشن کاشف خان نے فارمیسی میں خدمات انجام دیں۔