مروت سپورٹس گالا کے زیر اہتمام لکی سٹی میں سپر افغان کلب گرائونڈ پر فٹ بال مقابلوں کا آغاز ہوگیا

اتوار 13 نومبر 2016 16:50

لکی مروت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2016ء)مروت سپورٹس گالا کے زیر اہتمام لکی سٹی میں سپر افغان کلب گرائونڈ پر فٹ بال مقابلوں کا آغاز ہوگیا تحصیل ناظم حاجی ہدایت اللہ خان افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے جس میں ڈسٹرکٹ کونسلر جمیل احمد خان، تحصیل کونسلر اسفند یارخان خوئیداد خیل، سابق ناظم حاجی رحمت اللہ خان،ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے عہدیداران، عمائدین علاقہ اور شائقین بڑی تعداد میں شریک تھے مہمان خصوصی کا کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا جبکہ انہوں نے میرانشاہ کلب اور ڈی آئی خان کلب کے مابین افتتاحی میچ بھی دیکھا جومیرانشاہ کلب دوصفر کی برتری سے جیت لیا تحصیل ناظم حاجی ہدایت اللہ خان نے کہا کہ مروت سپورٹس گالا کے انعقاد سے علاقے میں حقیقی معنوں میں تبدیلی آئی ہے کیونکہ کئی سالوں بعد مقامی نوجوانوں اور عام لوگوں کو کھیلوں اور صحت مندانہ سرگرمیوں میںحصہ لینے اور انہیں انجوائے کرانے کے مواقع ملے ہیں انہوں نے دیگر اضلاع سے آنے والے کھلاڑیوں کی تعریف کی اور یقین دلایا کہ مقامی حکومت سپورٹس سیکٹر میں کھلاڑیوں کو درپیش مسائل حل کرے گی تاکہ وہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر علاقے کا نام روشن کرسکیں۔