رواں سال 26نومولود بچوں کی لاشیں مختلف علاقوں سے برآمد تاحال کسی بھی مقدمے میں کوئی بھی ملزم گرفتار نہ ہوسکا

اتوار 13 نومبر 2016 16:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2016ء) لاہور میں رواں سال 26 نومولود بچوں کی لاشیں مختلف علاقوں سے برآمد ہوئیں لیکن تاحال کسی بھی مقدمے میں کوئی بھی ملزم گرفتار نہیں ہو سکا۔

(جاری ہے)

ایک رپورٹ کے مطابق بے رحم لوگوں نے جگر کے ٹکڑوں کو موت کی وادی میں دھکیلنے کے لئے شاہراہوں پرچھوڑنا معمول بنا لیا، نومولود بچوں کی چیخ وپکار معاشرے میں بڑھتی ہوئی بے راہ روی کا ثبوت ہے ۔پولیس اعداد و شمار کی روشنی میں سب سے زیادہ 8 لاشیں سول لائنز ڈویژن سے ملیں، کینٹ اور صدر ڈویژن سے چار چار جبکہ اقبال ٹان سے پانچ، سٹی ڈویژن سے تین، ماڈل ٹائون سے 2 لاشیں بر آمد ہوئیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان تک رسائی نہیں ہو سکی مگر کارروائی جاری ہے۔