رائیونڈ روڈ پر فیکٹری کے سی پی پلانٹ میںگیس لیکج سے ہلاک ہونیوالے مزدوروں کے ورثاء کیلئے 9لاکھ روپے فی کس مالی امداد کا ا علان

ورثا ء کو چار لاکھ روپے فی کس رقم بطور ازالہ جبکہ پانچ لاکھ روپے ڈیتھ گرانٹ کے طو رپر دئیے جائیں گے

اتوار 13 نومبر 2016 16:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2016ء) صوبائی وزیر محنت وانسانی وسائل راجہ اشفاق سرورنے رائیونڈ روڈپر واقع ریفریجر یٹر فیکٹری کے سی پی پلانٹ میں گیس لیکج سے ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے دومزدوروں کے ورثاء کے لئے حکومت پنجاب کی طرف سے 9،9لاکھ روپے فی کس مالی امداد کا اعلان کیا ہے - ورثا ء کو چار لاکھ روپے فی کس رقم فیکٹری مالکان کی طرف سے بطور ازالہ جبکہ پانچ لاکھ روپے پنجاب ورکرز ویلفیئر بورڈ کی طر ف سے ڈیتھ گرانٹ کے طو رپر دئیے جائیں گی-وزیر محنت راجہ اشفاق سرور نے ریفریجر یٹر فیکٹری کے پلانٹ میں دھماکے کے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ لیبر آفیسر لاہور چوہدری نصر اللہ کو ہدایت کی کہ اس واقعے کے تمام حقائق اور وجوہات بارے مکمل تحقیقات کرکے انہیں 24گھنٹے میں رپورٹ پیش کی جائے تاکہ ذمہ داران کا تعین کر کے ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائی- انہوں نے اس اندوہناک واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہی- ڈسٹرکٹ لیبر آفیسر چوہدری نصر اللہ کی طرف سے ابتدائی طور پرفراہم کی جانے والی تفصیلات کے مطابق اموات سی پی پلانٹ میں گیس لیکج کی وجہ سے ہونے والے دھماکے سے ہوئیں جس میں رائیونڈ کا رہا ئشی مزدور نوید احمد جبکہ پشاور کا رہائشی مزدور نوید شہزاد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ کوئی شخص زخمی نہیں ہوا -انہوں نے کہاکہ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں جن کی تکمیل کے بعد حتمی رپورٹ برائے ضروری کارروائی وزیر محنت راجہ اشفاق سرور اور محکمہ لیبر کو پیش کر دی جائے گی-

متعلقہ عنوان :