وزیراعظم آزادکشمیر کے اعزاز میں جرمنی میں مقیم پاکستانی سفیر نے عشائیہ دیا

اتوار 13 نومبر 2016 16:50

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2016ء) وزیراعظم آزادکشمیر کے اعزاز میں جرمنی میں مقیم پاکستانی سفیر نے عشائیہ دیا ،عشائیہ میں وزیراعظم آزادکشمیر ،پورپی پارلیمنٹ کے ممبران ،تاجر ،وکلاء صحافیوں نے بھی شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوے بیلیجیم میں پاکستان کے سفیر جوہر سلیم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال کی پاکستان کے تمام سفارتخانے باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں بھارتی مظالم نے دنیا بھر کے سامنے اس کے سیکو لر ہونے کا پول کھول رہے ہیں ،وادی کو جیل کا منظر بنیا دیا گیا ہے ایسا لگتا ہے کہ بھارت کی نظر میں دنیا کے کسی بھی قانون کی کوئی حیثیت نہیں انہوںنے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کا بڑیا بھا ،ْی اور سفیر ہے یہ ہمارا فرض ہے کہ اپنے بھائیوں کی ہر فورم پر مدد کریں ہیں وزیراعظم آزادکشمیرراجہ فاروق حیدر نے اپنی تقریر میں کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ پاکستانی سفارتخانے مسلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے حوالے سے اپنا بنیادی کردار ادا کر رہے ہیں میاں نواز شریف کی حکومت آتے ہی کشمیر پر پرانی پالیسی کا احیاء ہوا ہے اقوام متحدہ اور یورپی یونین اس حوالے سے اپنا بھرپور کردار ادا کرے ۔

متعلقہ عنوان :