ہلیری کلنٹن نے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کومے کو شکست کا ذمہ دار قراردیدیا

اتوار 13 نومبر 2016 16:30

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2016ء) امریکا کی ڈیموکریٹ پارٹی کی صدار تی امیدوارہ ہلیری کلنٹن نے ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابلہ میں اپنی شکست کا الزام ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کومے پر لگاتے ہوئے کہا ہے کہ جیمز کومے نے ان کی انتخابی مہم میں تیزی سے ہونے والی مقبولیت کو متاثر کیا جس کے باعث انہیں 8نومبر کو ہونے والے نتخابات میں شکست کا سامنا کر نا پڑا ۔

اتوار کو امریکی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق انتخابی مہم کے دوران وقتا فوقتا ہونیوالے سرویز میںمقبولیت کے حوالہ سے ہلیری کلنٹن ڈونلڈٹرمپ سے آگے تھیں۔ صدارتی انتخاب میں شکست کے بعد بدھ کو کی جانے والی روایتی تقریر میں ہلیری کنٹن نے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کومے کے خلاف اپنا لب و لہجہ دھیما رکھا تھا تاہم ڈونرز کی ایک حالیہ کانفرس میں کلنٹن نے الزام لگایا کہ انتخابی مہم کے عین عروج پرایف بی آئی کے ڈائرکٹر نے میرے بطور وزیرخارجہ سرکاری کی بجائے ذاتی ای میل استعمال کرنے بارے کانگریس کو جو خط لکھا اس سے ان کی انتخابی مہم پر بڑا اثر پڑا اور 28 اکتوبر کو ای میل معاملہ کی دوبارہ تحقیقات کے کانگریس کو لکھے جانے والے خط کے باعث ان کی مہم متاثر ہو ئی جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ای ملیلز کے اس معاملہ کو اچھال کر فائدہ اٹھایا ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کومے نے ہلیری کلنٹن کے بطور وزیرخارجہ سرکاری کی بجائے ذاتی ای میل استعمال کرنے کی دوبارہ تحقیقا ت سے متعلق کانگریس کو خط لکھا تھا۔