چین ایشیاء بحرالکاہل کی سب سے بڑی سمندری تفریحی سیاحت کی منڈی بن جائیگا

اتوار 13 نومبر 2016 16:10

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 نومبر2016ء) ملکی سفر کرنیوالوں میں بحری سیاحت کے تقویت پکڑنے کے پیش نظر چین ایشیاء بحرالکاہل خطے میں سب سے بڑی تفریحی سیاحت کی مارکیٹ بن رہا ہے ، چین کی تفریحی سفر کی لائنر پورٹس سے 2015ء میں ٹرپس کیلئے 629تفریحی جہاز روانہ ہوئے جو کہ 35فیصد کا اضافہ ہے۔

(جاری ہے)

چائنا نیشنل ٹورازم ایڈمنسٹریشن کے نائب سربراہ لائی شائی ہونگ کے مطابق کراس بارڈر تفریحی سیاحت کرنیوالوں کی تعداد میں 54فیصد اضافہ ہوا ہے ، دنیا کی پانچ سب سے بڑی سر فہرست تفریحی سمندری سفری کی کمپنیوں نے چینی مارکیٹ میں مقام بنا لیا ہے اور چین کو ایشیاء اور بحرالکاہل کے خطے میں سب سے بڑی اور انتہائی فعال سمندری تفریحی سیاحت کی مارکیٹ بنانے میں مدد دے رہے ہیں ۔

لائی نے چین اور ہانگ کانگ اور مکائو کے درمیان کروز ٹورازم کوآپریشن کے بارے میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا حکومت سمندری تفریحی سفر کی سیاحت کو فروغ دینے پر غور کررہی ہے ۔لائی کے مطابق گوانگ ڈونگ صوبے ، ہانگ کانگ اور مکائو کی بندرگاہیں اہم اڈے ہوں گی ۔شینزن میں جنوبی چین کی سب سے بڑی کروز لائنر ہونگ پورٹ پرنس خلیج کو گذشتہ روز کھولا گیا جو 220000ٹن تک کی ڈس پلیسمنٹ کے ساتھ کروز لائنر کی مدد کر سکتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :