چین اور عرب ممالک نے قدیم شاہراہ ریشم کے ذریعے زبردست دوستی کو فرو غ دیا ہے

دونوں ممالک کے درمیان فلم اور ٹی وی سیکٹروں میں اشتراک عمل کے معاہدے پر دستخط

اتوار 13 نومبر 2016 16:10

ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 نومبر2016ء) چائنا انٹرکانٹینٹل کمیونیکیشن سینٹر (سی آئی سی سی ) اور ابوظہبی کی میڈیا زون اتھارٹی کے حصے ، امیج نیشنل ابو ظہبی نے اتوار کو یہاں کہا کہ انہوں نے فلم اور ٹیلی ویثرن انڈسٹری بھر میں طویل المیعاد تزویراتی شراکت داری کی ہے ، اس معاہدے پر امیج نیشن کے چیئرمین محمد المبارک اور سی آئی سی سی کے نائب صدر جن شوئی چنگ کی موجودگی میں ابوظہبی میں اتوار کو دستخط کئے گئے اور اعلان کیا گیا ۔

المبارک نے کہا کہ جب میں نے متحدہ عرب امارات کے ایک وفد کے ساتھ چین کا دورہ کیا تو میں نے چینی فلم و ٹیلی و یژن صنعتوں میں موقع پر زبردست کامیابیاں دیکھیں اور ہمیں دونوں ممالک کیلئے انتہائی اہمیت کے شعبے میڈیا انڈسٹری میں چین کے ساتھ ابو ظہبی کی ریلیشن شپ کو توسیع دینے پر فخر ہے ۔

(جاری ہے)

جن نے کہا کہ چین اور عرب ممالک نے قدیم شاہراہ ریشم کے ذریعے زبردست دوستی کو فروغ دیا ہے ،2013ء میں چین کے صدر شی جن پنگ کی طرف سے تجویز کردہ بیلٹ و روڈ منصوبے نے آج چین اور یو اے ای کے درمیان اشتراک عمل کے نئے مواقع پیدا کئے ہیں ، یہ پارٹنر شپ تین اہم منصوبوں پر مشتمل ہے ، پہلا منصوبے کے تحت جنوری 2017ء میں یو ایس آئی ایل کے ہوا کے دوش پر کے عنوان سے ہفتہ وار حقیقی تفریح سیریز کا آغاز کیا جائے گا ، سی آئی سی سی اور امیج نیشن کے درمیان پارٹنر شپ چین اور یو اے ای کے درمیان ثقافتی تعاون میں ایک نئی کامیابی ہے اور اس ریلیشن شپ کا دائرہ میڈیا انڈسٹری تک بڑھا دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :