عراقی سیکورٹی فورسز سے جھڑپ میں داعش کے 30 دہشتگردہلاک،دہشت گردوں کی 9گاڑیاں تباہ

اتوار 13 نومبر 2016 16:00

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 نومبر2016ء) عراقی سیکورٹی فورسز کے موصل میں آپریشن کے دوران داعش کے 30 جنگجو ہلاک ہوگئے جبکہ دہشت گردوں کی 9گاڑیاں تباہ کردی گئیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراقی سیکورٹی فورسز کی موصل میں داعش کے خلاف آپریشن شہر کے مشرقی علاقے میں دواضلاع پر کنٹرول سنبھال لیااور اس دوران عراقی فورسز سے جھڑپ کے دوران داعش کے 30جنگجو مارے گئے۔

عراقی فورسز نے لڑائی کے دوران داعش کی 9 گاڑیاں اور 3 راکٹ لانچرز تباہ کردیے جو دہشت گردی کی کارروائیوں میں استعمال ہوناتھا۔عراق کے شہر موصل میں داعش کے خلاف آپریشن چوتھے روز میں داخل ہوگیا ہے اور دہشت گردوں کی جانب سے مزاحمت کا بھی سامنا کرنا پڑرہا ہے لیکن ان تمام تر مشکلات کے باوجود عراقی فورسز کی مدد سیاب تک تقریبا 50ہزار افراد شہر سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ گزشتہ روز اقوام متحدہ کا کہناتھا کہ داعش نے 40 عام شہریوں کو غداری کے الزام میں قتل کرکے ان کی لاشوں کو کھمبوں سے لٹکا دیا تھا۔اس سے قبل عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی کا کہنا تھا کہ دولت اسلامیہ کیجنگجواگرزندہ رہناچاہتے ہیں تو ہتھیار ڈال دیں ورنہ مرنے کے لیے تیار رہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ عراق کے شہر موصل میں دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ کے خلاف آپریشن میں داعش کی800سے زائد دہشت گرد مارے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :