شام کے شہر حلب میں لڑائی کی کوریج کے دوران سینئر ایرانی صحافی ہلاک

اتوار 13 نومبر 2016 16:00

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 نومبر2016ء) شام کے شہر حلب میں لڑائی کی کوریج کے دوران ایرانی سرکاری ٹی وی سے تعلق رکھنے والا سینئر صحافی ہلاک ہوگیا۔

(جاری ہے)

غیرملکی میڈیاکے مطابق حلب میں لڑائی کی کوریج کے دوران ایرانی سرکاری ٹی وی سے تعلق رکھنے والا سینئر صحافی ہلاک مارا گیا ۔ ایرانی نیوز ایجنسی "اِرنا" کے مطابق محسن خزائی ہفتے کے روز ایرانی پاسداران انقلاب اور اس کے زیر انتظام ملیشیاں کی شامی اپوزیشن کے ساتھ جھڑپوں کی کوریج کے دوران مارا گیا۔ ایجنسی کا کہنا ہے کہ حلب کے مشرقی حصے موجود خزائی کو مارٹر گولہ لگا۔

متعلقہ عنوان :