پشاور میں شدت پسندوں سے جھڑپ میں شہید ہونے والا جوان آبائی قبرستان میں سپردخاک

اتوار 13 نومبر 2016 15:50

گھوٹکی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2016ء) اوباڑو کا رہائشی فوجی جوان پشاور میں شدت پسندوں سے جھڑپ کے دوران شہید ہوگیا جسے فوجی اعزازات کے ساتھ آبائی قبرستان میں نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اوباڑو سے تعلق رکھنے والا عبد الرزاق شر پشاور میں اپنی ڈیوٹی پر موجود تھا کہ اچانک شدت پسندوں نے حملہ کر دیا، اس دوران بہادری سے لڑتے ہوئے عبدالرزاق شر نے جام شہادت نوش کیا جس کی نماز جنازہ آبائی گاؤں محب علی میں ادا کی گئی اور شہید کی فوجی اعزازات کے ساتھ تدفین کی گئی، قبر پر پھول چڑھائے گئے اور فوجی دستے نے سلامی پیش کی ۔

نمازجنازہ میں کمانڈنٹ آرٹرلی 16 ڈویژن پنوعاقل کینٹ کے بریگیڈیئر عامر ریاض، لفٹینینٹ کرنل عمران خان، اسسٹنٹ کمشنر اوباڑو ڈاکٹرمنصور بلوچ،کپٹن ذیشان ، ضلعی انتظامیہ صحافیوں اور علاقہ معززین کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :