پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ خطہ کی تقدیر بدل دے گا ،ْ وزیرتعلیم آزاد کشمیر

پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی راہ میں آنیوالی تما م رکاوٹیں ہمیں مل کر ناکام بنانی ہیں ،ْ بیرسٹر افتخار علی گیلانی

اتوار 13 نومبر 2016 15:50

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2016ء) آزادکشمیر کے وزیر تعلیم سکینڈری و ایلیمنٹری اور مظفرآباد سٹی ڈویلپمنٹ پروگرام بیرسٹر سید افتخار علی گیلانی نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ خطہ کی تقدیر بدل دے گا میاں نواز شریف کی قیادت میں قائم مسلم لیگ ن کی وفاقی حکومت نے پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے آزادکشمیرحکومت نے ریاست بھر میں تعمیر وترقی کے لئے ایک مربوط جامع حکمت عملی تیارکردی ہے جس سے پورے آزادکشمیر میں تعمیر وترقی کے ایک نئے دورکا آغاز ہوگا لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت پاکستان کی ترقی کیخلاف سازش ہیںمقبوضہ کشمیر کے اندر جاری تحریک کو کچلنے کیلئے بھارتی ہتھکنڈے ناکام ہو چکے ہیں اب بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر لائن آف کنٹرول پر جارحیت کر رہا ہے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی راہ میں آنیوالی تما م رکاوٹیں ہمیں مل کر ناکام بنانی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی تما م حدیں عبور کردی ہیں۔ کنٹرول لائن پر گولہ باری سے بھی نہتے ‘ معصوم شہری نشانہ بن رہے ہیں ۔ عالمی برادری کو سکوت توڑتے ہوئے بھارت کو مظالم سے روکنا ہوگا کشمیر کی آزادی کیلئے لاکھوں کشمیریوں نے قربانیاں دی ہیں۔اگر پاکستان بھارت مسئلہ کشمیر کا حل چاہتے ہیں تو کشمیر یوں کو ان کا پیدائشی حق’’ حق خودارادیت‘‘ دینا ہوگا۔

اقوام متحدہ بھی موثر کردار اداکرتے ہوئے اپنے وجود کا ثبوت دے مقبوضہ کشمیر کے اندر گزشتہ چار ماہ سے کرفیو نافذ ہے۔معمولات زندگی شدید متاثر ہیں۔لوگوں کی نقل و حرکت پر پابندی لگا دی گئی ہے ،ایک سو سے زیادہ نہتے شہریوں کو شہید کر دیا گیا جبکہ تین سو سے زیادہ مستقل طور پر بینائی سے محروم ہیں ،ہزاروں افراد کو گرفتارکیا گیا ہے ،انسانی حقوق کے مغائر قوانین کی موجودگی مہذب معاشرے کے لیے موجودہ دور کے اندر لمحہ فکریہ ہے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر بھرپور انداز میں اجاگر کرنے کیلئے جو اقدامات اٹھائے کشمیر ی ان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں پاک چین اقتصادی راہداری کو ناکام بنانے کیلئے تمام بھارتی سازشیں ناکام ہو چکی ہیں پاکستان اب ترقی کی راہ پر چل پڑا ہے سی پیک کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہو چکے ہیں