مصر کے نامور اداکار محمود عبدالعزیز انتقال کر گئے

اتوار 13 نومبر 2016 15:20

قاہرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2016ء) مصر کے نامور اداکار محمود عبدالعزیز 70 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ انہوں نے 90 سے زائد فیچر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور مصر کے نامور ہدایتکاروں کے ساتھ کام کیا۔

(جاری ہے)

مصری اداکار کے ادارے نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ محمود عبدالعزیز علالت کے باعث قاہرہ کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ گزشتہ شب انتقال کر گئے ہیں۔ محمود عبدالعزیز 1946ئ میں سکندریہ میں پیدا ہوئے اور بڑی سکرین پر جلوہ گر ہونے سے پہلے انہوں نے کئی ٹیلی ویژن ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور 1991ء میں فلم ’’ال کٹ کیٹ‘‘ میں موٹرسائیکل چلانے کے شوقین نابینا شخص کے کردار سے شہرت حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :