پاکستانیڑعوام چین کے عظیم تحفے کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے :شہبازشریف

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 13 نومبر 2016 15:11

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13نومبر2016ء) :وزیراعلیٰ شہبازشریف نے چینی صدر ، وزیراعظم ، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی قیادت اورعوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج کا دن پاک چین دوستی کے حوالے سے ایک عظیم دن ہے۔ گیم چینجر پاک چین اقتصادی راہداری کا خواب حقیقت بن گیا ہے۔

(جاری ہے)

آج پاکستان کی ترقی اورعوام کی خوشحالی کے عظیم خواب کو تعبیرملی ہے۔ شہبازشریف نے کہا سی پیک کےعظیم اورتاریخی منصوبے سے مارے دوست بےپناہ خوش ہیں اور دشمن بہت تکلیف میں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک سے پاکستان سمیت پورے خطے کی قسمت بدل جائے گی ۔ سی پیک کےخلاف دشمن کی مکروہ سازشیں کسی صورت کامیاب نہیں ہوں گی۔ چین نے محبت سے پاکستان کا ہاتھ تھاما ہے۔ پاکستان اور چین انمٹ رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :