فرانسیسی صدر کی پیرس حملوں کی پہلی برسی کی یادگاری تقریب میں شرکت

اتوار 13 نومبر 2016 14:41

پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2016ء) فرانسیسی صدر فرانسوا اولاندے نے پیرس حملوں کی پہلی برسی کی یادگاری تقریب میں شرکت کی اور کئی حملوں میں سے سٹیڈیم کے باہر ہونے والے پہلے حملہ میںہلاک ہونے والے شخص مینوئل ڈیاس کی یاد گاری تختی کی نقاب کشائی کی ۔

(جاری ہے)

اتوار کوذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق گذشتہ سال 13 نومبر 2015 ء کو فرانس اور جرمنی کے مابین اس سٹیڈیم میں فٹ بال میچ ہورہا تھا کہ اسی دوران خودکش حملہ سمیت یکے بعد دیگرے ہونے والے کئی حملوں میں 130 افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔