چین کے زیر اہتمام ٹوکیو مقدمات اور عالمی امن فورم کا انعقاد

امسال ٹوکیو مقدمات کے آغاز کو ستر سال مکمل ہونے کو ہیں

اتوار 13 نومبر 2016 14:41

شنگھائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 نومبر2016ء) شنگھائی میں گذشتہ روز ٹوکیو ٹرائلز اور عالمی امن کے بارے میں ایک بین الاقوامی فورم کا آغاز ہوا جس میں چین ،امریکہ ، جاپان ، برطانیہ اور نیوزی لینڈ سمیت ممالک سے 25ممتاز ماہرین قانون اور تاریخ دان شرکت کررہے ہیں ۔امسال ٹوکیو ٹرائلز کے آغاز کے ستر سال منعقد ہونے کی یاد منائی جارہی ہے ، چینی پراسیکیوٹر کے ایک مترجم اور سیکرٹری گائو وین بن نے کہا کہ ٹوکیو ٹرائلز تہذیب کا دفاع کرنیوالے ٹرائلز تھے میں امسال 95برس کا ہو گیا ہوں لیکن تاریخ کو فراموش نہیں کیا جانا چاہئے اور حقائق کو مسخ نہیں کیا جانا چاہئے ، مجھے قومی یقین ہے کہ کوئی ایسی سکیم جو تاریخی رجحان کے مخالف ہو کامیاب نہیں ہو گی اور انصاف بالآخر برائی پر حاوی ہو جائے گا ، دوسری جنگ عظیم کے بعد اتحادی فوجوں نے ٹوکیو میں مشرق بعید کیلئے بین الاقوامی فوجی ٹربیونل میں جاپانی جنگی مجرموں کے خلاف مقدمہ چلایا جو ٹوکیو ٹرائلز کے نام سے مشہور ہیں ،اس طریقہ ہائے کار میں جنگ کے بعد کے ایشیا ء ۔

(جاری ہے)

بحرالکاہل نظام کو شکل دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے ، شنگھائی جیائو ٹونگ یونیورسٹی کے صدر زانگ جائی نے کہا کہ ٹوکیو اور نیوریمبرگ مقدمات کی کارروائی جنگی جرائم کو سزا دے کر تلخ جنگوں س بچنے کی کوششیں کیں ۔زانگ نے کہا کہ دنیا بھر میں کئی کونوں میں اب بھی ایسے کئی علاقائی تنازعات اور کشیدگیاں پائی جاتی ہیں اور امن اب بھی ایک ایسی چیز ہے جس کے لئے کئی لوگ کوشاں ہیں اور اس کی خواہش رکھتے ہیں ، شنگھائی جیائو ٹونگ یونیورسٹی کے زیر اہتمام منعقدہ دور وزہ فورم کے چھ پینلزبحث مباحثے ہونگے ۔

متعلقہ عنوان :