چینی طیارہ ساز کمپنی کا لاس اینجلس انٹر نیٹ پر مبنی عالمی ’’ مور کلائوڈ ‘‘ پلیٹ فارم کا اجرا

پلیٹ فارم کا مقصد سی 919 اور بڑی جسامت والے طیارے کے پراجیکٹ میں درپیش ذہین افراد کے مسائل کو حل کرنا ہو گا

اتوار 13 نومبر 2016 14:41

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 نومبر2016ء) کومک امریکہ کارپوریشن نے ’’ مور کلائوڈ سول ایوی ایشن ٹیکنالوجی سلوشنز پلیٹ فارم ‘‘ کا ا جرا کیا ہے جو کہ انٹرنیٹ پر مبنی ورچوئل آراین ڈی فنی مشاورتی اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کا آن لائن پلیٹ فارم ہے ، چین کی کمرشل ایئر کرافٹ کارپوریشن (کومک ) کے بورڈ کے چیئرمین زن جوانگ لونگ نے چینی خبررساں ایجنسی شنہوا کو بتایا کہ یہ ہمارے تحقیقی منصوبوں میں شمار ہوتا ہے ، انٹر نیٹ پر مبنی آر اینڈ ڈی پلیٹ فارم کا پہلا مقصد سی 919 اور مستقبل کے بڑی جسامت والے طیارے کے پراجیکٹ کی ریسرچ اور ڈویلپمنٹ کے مسائل میں ہمیں درپیش ذہین افراد کے مسائل حل کرنا ہو گا ۔

(جاری ہے)

کومک امریکہ کا رپوریشن کے مطابق نیا پلیٹ فارم سول ایوی ایشن ٹیکنالوجی ٹرانزیکشن ، ورچوئل آر اینڈ ڈی اور ٹیکنیکل کنسلٹنگ کیلئے انٹر نیٹ پر مبنی اور عالمی پلیٹ فارم کی تعمیر پر توجہ مرکوز کرے گا ، اس پراجیکٹ کا مقصد چین اور امریکہ دونوں ممالک نے پراجیکٹ کے وسائل اور انسانی وسائل کو ملانا ہے ۔

متعلقہ عنوان :